10:20 pm
غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید20پیسے،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کمی جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال کی قدرمیں بھی کمی اوریواے ای درہم کی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.65روپے سے گھٹ کر159.45روپے اورقیمت فروخت159.75روپے سے گھٹ کر159.55روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے گھٹ کر158.60روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے گھٹ کر159.60روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 1.60روپے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.00روپے سے گھٹ کر175.00روپے اورقیمت فروخت178.60روپے سے گھٹ کر177.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید193.00روپے سے گھٹ کر192.50روپے اورقیمت فروخت195.00روپے سے گھٹ کر194.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.25 روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.55روپے سے گھٹ کر42.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.20روپے اورقیمت فروخت43.50روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.20روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی