03:04 pm
بھارت نے پاکستان کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے اکتوبر میں نمائش کا اعلان کر دیا

بھارت نے پاکستان کارپٹ کی عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے اکتوبر میں نمائش کا اعلان کر دیا

03:04 pm

لاہور( این این آئی)بھارت نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 37ویں عالمی نمائش کو سبوتاژ کرنے کیلئے اکتوبر میں کارپٹ کی نمائش کے انعقاد کا اعلان کر دیا ، غیر ملکی مندوبین کی درخواست پر پاکستان میں منعقدہ تین روزہ نمائش کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کر کے 26 ستمبر کی بجائے 15اکتوبر کر دی گئی ، ایسوسی ایشن نے نمائش کی تیاریوں کیلئے فنڈز کے جلد اجراء کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روایتی حریف بھارت کے اقدام کو چیلنج کے طور پر لینا ہوگا اورغیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے انہیں بہترین
 
سہولیات کے حامل پیکج کی پیشکش کرنا نا گزیر ہے ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اورکارپٹ کی عالمی نمائش کے چیف آرگنائزراعجاز الرحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ، سینئر ممبر ریاض احمد ، سعید خان ، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اکتوبر میں کارپٹ کی نمائش کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد غیر ملکی خریداروں او رمندوبین کی درخواست پر پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔اب یہ نمائش 26سے 28ستمبر کی بجائے 15سے17اکتوبر کولاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بھارت نے ہماری نمائش کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم اسے چیلنج کے طور پر لیں گے ۔ ہماری کارپٹ مصنوعات معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مانگ ہے اور امید ہے کہ امسال بھی بڑے پیمانے پر سودے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے تاحال نمائش کیلئے فنڈز کا اجراء نہیں کیا گیا ۔ہمیں غیر ملکیوں کو پاکستان آمد کیلئے بہترین سہولیات کے پیکیج کی پیشکش کرنا ہو گی تاکہ وہ پاکستان آنے کو ترجیح دیں ۔حکومت فوری طور پر فنڈز کا اجراء کرے تاکہ غیر ملکیوں سے رابطوں کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہمارا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہے تو تمام اداروں کو کارپٹ ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ ہماری مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ ہو جس سے ہماری برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اس موقع پر بھارت کے مقابلے میں نمائش کی کامیابی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

“ محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا

“ محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا

ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ، کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بنایا جارہا ہے ۔ فیصل سلطان 

ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ، کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بنایا جارہا ہے ۔ فیصل سلطان 

بیرونی ممالک مزدوروں کیلئے خوشخبری ،،مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے ۔ شیخ رشید 

بیرونی ممالک مزدوروں کیلئے خوشخبری ،،مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے ۔ شیخ رشید 

چینی بحران پر قابو پانے کیلئے 8 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی 

چینی بحران پر قابو پانے کیلئے 8 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی 

غیر ملکی فنڈنگ کیوں چھپائی جا رہی ہے؟ ، سکروٹنی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی۔ اکبر ایس بابر

غیر ملکی فنڈنگ کیوں چھپائی جا رہی ہے؟ ، سکروٹنی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی۔ اکبر ایس بابر

پاکستان نہتے مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت تک رسائی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ مبذول کروا رہا ہے۔ شاہ محموو قریشی 

پاکستان نہتے مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت تک رسائی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مسلسل توجہ مبذول کروا رہا ہے۔ شاہ محموو قریشی 

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے اور منی لانڈرنگ بھی کی۔ احسن اقبال 

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے اور منی لانڈرنگ بھی کی۔ احسن اقبال 

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

سکولز ، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر بند۔۔حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،نوٹیفکیشن جاری

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

فارن فنڈنگ کیس براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے چیلنج کرتاہوں کہ ۔۔۔کپتان کے وکٹیں چھوڑ چھوڑ کرچھکے

فارن فنڈنگ کیس براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے چیلنج کرتاہوں کہ ۔۔۔کپتان کے وکٹیں چھوڑ چھوڑ کرچھکے

رحیم یارخان،ظاہر پیر  میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں

رحیم یارخان،ظاہر پیر میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں

براڈ شیٹ نے  پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ،وفاقی وزرا

براڈ شیٹ نے پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ،وفاقی وزرا

بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ

بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ