03:06 pm
 انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

03:06 pm

کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.35روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.55روپے سے کم ہو کر 159.20روپے اور قیمت فروخت160.65روپے سے کم ہو کر159.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.30روپے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے کم ہو کر158.40روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے کم ہو کر159.20روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن ی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید177.5روپے سے کم ہو کر174.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے کم ہو کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی6.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید197روپے سے کم ہو کر190.80روپے اور قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر192.80روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 90پیسے اور1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی۔

تازہ ترین خبریں