08:52 am
عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن کااعلان

عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن کااعلان

08:52 am

اسلام آباد (این این آئی)نان بائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان، روٹی، کلچہ اور پراٹھے مہنگے ملیں گے۔صدر آل پاکستان نان بائی ایسوی ایشن کے مطابق نان، روٹی 2 روپے جبکہ کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔شفیق قریشی کے مطابق آٹے کی بوری 600 روپے، فائن آٹا 1100 اور میدہ 1200 روپے مہنگا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر آٹا، فائن اور میدہ کا ریٹ واپس نہیں کیا گیا تو بکرا عید پر نان روٹی کلچہ پراٹھا مہنگا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دو روز بعد نئے ریٹ کا اعلان کردیا جائے گا
 
اور نئے ریٹ کا اطلاق بکرا عید سے ہوگا۔

تازہ ترین خبریں