10:16 am
 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

10:16 am

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید70پیسے،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں
 
امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.20روپے سے گھٹ کر157.80روپے اورقیمت فروخت159.20روپے سے گھٹ کر158.80روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں استحکام اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید174.50روپے اورقیمت فروخت176.50روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.80روپے سے گھٹ کر190.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے گھٹ کر192.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 25پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.90 روپے سے گھٹ کر41.65روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر43.00روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں