06:21 am
ڈالر 20 پیسے مزید سستا، 158 روپے 45 پیسے پر فروخت

ڈالر 20 پیسے مزید سستا، 158 روپے 45 پیسے پر فروخت

06:21 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد 158 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ جاری ہے، آٹھ کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ آج بھی ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ گزشتہ ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح 31 ہزار کی حد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں