04:01 pm
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض دینے کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض دینے کی منظوری دے دی

04:01 pm

اسلام آباد( آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ قرض پاکستان کی تجارت کے فروغ ، خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کے لیے دیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو دئے جانے والے قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا
کہ قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے سات لاکھ 50 ہزار ڈالرز ٹیکنیکل سہولت کے لیے سپورٹ پیکچ کی بھی منظوری دی ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کا ٹیکس نیٹ بڑھانے اور بجلی و گیس کے نرخ میں اضافے سے گردشی قرضے میں کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔تاہم فی الوقت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں جرمنی نے بھی پاکستان کو40 ارب کی مالی معاونت دینے کا اعلان کیا تھا۔ جرمنی کی جانب سے ملنے والی یہ مالی امداد توانائی، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں خرچ کی جائے گی،جبکہ مائیکروفنانس کے شعبے میں چھوٹے قرضے بھی دیے جائیں گے

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت کشیدگی کا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدو سے گرگیا

پاک بھارت کشیدگی کا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدو سے گرگیا

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زربھیجنے کیلئے ایک اورمحفوظ،تیز تر اور سستی ترین سہولت فراہم

اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زربھیجنے کیلئے ایک اورمحفوظ،تیز تر اور سستی ترین سہولت فراہم

خوف و ہراس پر مبنی پالیسیوں کیوجہ سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ، آل پاکستان انجمن تاجران

خوف و ہراس پر مبنی پالیسیوں کیوجہ سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ، آل پاکستان انجمن تاجران

موجودہ مہنگائی سابق ادوار کی مصنوعی اور ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ، صدر ایران پاک فیڈریشن

موجودہ مہنگائی سابق ادوار کی مصنوعی اور ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ، صدر ایران پاک فیڈریشن

جرمنی میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

جرمنی میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اوپن مارکیٹوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دیں، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

اوپن مارکیٹوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دیں، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

حکومت کو یہ کام کرنا ہوگاورنہ مسائل پیدا ہوں گے،ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مفید مشورہ دیدیا

حکومت کو یہ کام کرنا ہوگاورنہ مسائل پیدا ہوں گے،ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مفید مشورہ دیدیا