04:47 pm
ہری پوری کےتمام علاقوں تک گیس پہنچائی جائے گی،عمرایوب

ہری پوری کےتمام علاقوں تک گیس پہنچائی جائے گی،عمرایوب

04:47 pm

ہری پور(آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور میں منتخب نمائندوں کی بہترین نیٹ ورکنگ کے باعث اربوں روپے کے ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں، ہری پور کے ان علاقوں تک گیس کی سہولت پہنچائیں گے جن کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں۔یہ بات انہوں نے یونین کونسل جٹی پنڈ کے گاؤں سملاں نیگر میں روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قبل ازیں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان اور رہنما تحریک انصاف سابق صوبائی وزیر یوسف ایو ب خان نے بھی خطاب کیا۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ بجلی کی وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کی، الحمداللہ آج نہ صرف بجلی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ایک سال کے دوران 190 ارب روپے کی بچت کی، محکمہ گیس کی وزارت ملے ابھی بمشکل دو تین ماہ ہوئے ہیں 20 ارب روپے چوروں سے واپس کر چکے ہیں، بجلی و گیس کے مسائل کے حل، چوری کے خاتمہ اور بقایات جات کی ریکوری کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی کر رہے ہیں، گذشتہ دنوں بھی سندھ میں ایک منتخب نمائندے کی جانب سے اعلی افسر پر تشدد کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور میں منتخب نمائندگان کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن کے باعث اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، ہری پور کے ان علاقوں تک گیس کی سہولت پہنچائیں گے جن کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت کشیدگی کا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدو سے گرگیا

پاک بھارت کشیدگی کا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدو سے گرگیا

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

 غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال، اماراتی درہم مزید سستا ہوگیا

اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زربھیجنے کیلئے ایک اورمحفوظ،تیز تر اور سستی ترین سہولت فراہم

اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زربھیجنے کیلئے ایک اورمحفوظ،تیز تر اور سستی ترین سہولت فراہم

خوف و ہراس پر مبنی پالیسیوں کیوجہ سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ، آل پاکستان انجمن تاجران

خوف و ہراس پر مبنی پالیسیوں کیوجہ سے مقامی سطح پر سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ، آل پاکستان انجمن تاجران

موجودہ مہنگائی سابق ادوار کی مصنوعی اور ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ، صدر ایران پاک فیڈریشن

موجودہ مہنگائی سابق ادوار کی مصنوعی اور ناقص پالیسیوں کا شاخسانہ ہے ، صدر ایران پاک فیڈریشن

جرمنی میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

جرمنی میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اوپن مارکیٹوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دیں، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

اوپن مارکیٹوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دیں، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

حکومت کو یہ کام کرنا ہوگاورنہ مسائل پیدا ہوں گے،ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مفید مشورہ دیدیا

حکومت کو یہ کام کرنا ہوگاورنہ مسائل پیدا ہوں گے،ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے مفید مشورہ دیدیا