11:30 am
ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں کتنے فیصد کمی واقع ہوئی؟ پی بی ایس نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں کتنے فیصد کمی واقع ہوئی؟ پی بی ایس نے اعداد و شمار جاری کر دئیے

11:30 am

اسلام آباد(آن لائن)جون 2019ء کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں 60.28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 951 ملین روپے تک کم ہوگیا 
 
جبکہ جون 2018ء کے دوران 2394 ملین روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جون 2018ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران ٹائرز ارو ٹیوبز کی قومی برآمدات میں 1443 ملین روپے یعنی 60 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین خبریں