10:27 am
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب سے زائدکااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب سے زائدکااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

10:27 am

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزمندی کے بعدکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی  اور کے ایس ای100انڈیکس کی30300،30400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت67.10فیصدکم جبکہ52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس30013پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور مقامی کرنسی مارکیٹوں میں دالر کی
 
قدر میں کمی کے نتیجے حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل،فوڈزاورتوانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30550پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم تاہم بھارک کشیدگی،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ گروپ سائیڈلائن رہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس252.43پوائنٹس اضافے سے30467.20پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو یوم دفاع کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ایک سیشن میں کام ہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر300کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے156کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب18کروڑ78لاکھ1ہزار470روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر61کھرب87ارب79کروڑ4لاکھ98ہزار195روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر4کروڑ82لاکھ5ہزار640شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت9کروڑ83لاکھ31ہزار570شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت108.75روپے اضافے سے5899.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت56.54روپے اضافے سے1900.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی، جس کے حصص کی قیمت38.10روپے کمی سے762.00روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے1200.00روپے ہوگئی۔جمعہ کومیپل لیف کی سرگرمیاں 71لاکھ65ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت51پیسے کمی سے17.23روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 45لاکھ76ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت3پیسے اضافے سے.89روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس144.60پوائنٹس اضافے سے14303.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس268.13پوائنٹس اضافے سے47795.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس179.41پوائنٹس اضافے سے22485.76پوائنٹس پربندہوا۔

تازہ ترین خبریں