12:45 pm
6،5روپے نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ساتھ کتنا بڑااضافہ کیا جارہا ہے

6،5روپے نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ساتھ کتنا بڑااضافہ کیا جارہا ہے

12:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کااثر پاکستان پر بھی پڑے گا، ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے جب کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے سے 12 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے
کہ پاکستان تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثرعوام پر نومبر میں پڑے گا، حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی۔واضح رہے کہ 3 روز قبل سعودی عرب میں تیل کے کنوؤں اور پلانٹس پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تیل کی عالمی رسد میں 5 فیصد کمی ہوگئی ہے، اسی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصداضافہ ہوگیا اور یورپی آئل مارکیٹوں میں برینٹ خام تیل 11.77فیصد مہنگا ہوگیا۔ تیل کی عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 60.71 ڈالر اور برینٹ کروڈ کے دام 67.31 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تنصیبات سے تیل کی رسد مکمل طور پر بحال ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے باعث اتنے ہی عرصے تک قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ ہوشربا اضافہ دنیا کی معیشت پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا اور کساد بازاری کا شکار عالمی معیشت مزید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوجائے گی۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی اور اہم تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں ان مقامات پر آگ لگ گئی اور کافی مالی نقصان ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں