02:45 pm
جرمنی پاکستان کو دس کروڑ بیس لاکھ یوروز دے گا

جرمنی پاکستان کو دس کروڑ بیس لاکھ یوروز دے گا

02:45 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کا اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت جرمنی پاکستان کو دس کروڑ یورو د ے گا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے میں طے پا یا ہے جرمنی پاکستان کو دس کروڑ بیس لاکھ یورو دے گا،
اس رقم میںسے اڑھائی کروڑ یورو قرض جبکہ باقی کی رقم امدا د کی مد میں ہو گی۔ حکومت پاکستان اس رقم کو ترقیاتی منصوبوں اور گڈ گورننس کے مقاصد کےلئے استعمال کرےگی۔جرمنی اور پاکستان کے مابین اس ضمن میں 11اور 12ستمبر میں مذاکراتی دور ہوئے ہیں۔ یہ رقم آئندہ دو سال کی مدت میں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں