05:22 pm
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی

05:22 pm

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کی خبر آگئی ہے، اس سے قبل یہ خبریں گردش میں تھیں کہ سعودی آئل ریفائنری پر حملے کےبعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت فی بیرل 68ڈالر سے کم ہو کر 64ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے،
اسی طر ح امریکی تیل کے نرخ بھی کم ہو کر 59ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان میں تیل مہنگا ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں اور اس بات کہ امکانات ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبریں