08:07 am
 بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی

بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی

08:07 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں 43 روز سے جاری کرفیو بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی تحریک زور پکڑنا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کو نمک فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے جبکہ اس مطالبے نے اب باقاعدہ تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 43 روز سے جاری کرفیو ،
وہاں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ایل او سی پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو نمک کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا سائٹس بالخصوص ٹویٹر پر صارفین ”نمک کو بھی عزت دو” ،”ہمارا نمک ہماری برانڈ”،”زخم اور نمک اکٹھے نہیں رہ سکتے ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔صارفین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی گلابی نمک جسے بھارت برائے نام قیمت پر ہم سے لے جاکر عالمی مارکیٹوں میں ڈالر کما رہا ہے کا نوٹس لیا جائے ۔ ایسا معاہدہ کرنے والے حکمرانوں اور افسران کا محاسبہ کیاجائے اور ایسے معاہدہ جات فی الفور ختم کئے جائیں۔بھارت پاکستان سے 35 پیسے کے حساب سے فی کلو گلابی نمک خرید کر 3274روپے فی کلو میں دوسرے ملکوں کو فروخت کررہاہے۔

تازہ ترین خبریں