11:31 am
کیاآپ جانتے ہیں کہ دنیا کے کس ملک کے پاس سونے کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں

کیاآپ جانتے ہیں کہ دنیا کے کس ملک کے پاس سونے کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں

11:31 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک اپنی کرنسی کو مضبوط کرنے کیلئے سونا ذخیرہ کرتے ہیں ، یہ ایک گارنٹی کا کام دیتا ہے جو کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو مطالبہ پر ادا کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے کرنسی نوٹوں پر ’ حامل ہٰذا کو مطالبہ پر ادا کرے گا‘ لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس گارنٹی کی شکل میں سونے یا اجناس کے ذخائر موجود ہیں اور اگر کوئی شخص کرنسی نوٹ واپس کرنا چاہتا ہے
تو اس کے بدلے میں اسے یہ چیزیں دی جاسکتی ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق 2019 تک دنیا کی مختلف کانوں سے ایک لاکھ 90 ہزار 40 میٹرک ٹن سونا نکالا جاچکا ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر امریکہ کے پاس ہیں جن کا وزن 8133 میٹرک ٹن ہے جو اس کے فاریکس ریزورز کا 76 فیصد بنتا ہے۔ جرمنی کے پاس 3366.8 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر ہیں اور یہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) 2814 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی 2451.8 میٹرک ٹن کے ساتھ چوتھے، فرانس 2436.1 میٹرک ٹن کے ساتھ پانچویں، 2291.2 میٹرک ٹن کے ساتھ روس چھٹے اور 1936.5 میٹرک ٹن ذخائر کے ساتھ چین ساتویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق انڈیا کے پاس 618 اعشاریہ 2 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر ہیں اور یہ اس فہرست میں مجموعی طور پر دسویں اور ممالک کی فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے پاس اس وقت 323.1 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر ہیں اور یہ سونے کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا 15 واں بڑا ملک ہے۔ ایک اور اسلامی ملک لبنان 286.8 میٹرک ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ 17 ویں اور مجموعی طور پر 19 ویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبریں