05:24 pm
سونے اور ڈالر دونوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی

سونے اور ڈالر دونوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی

05:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھر معمولی کمی واقعہ ہو گئی ہے ۔انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں تین پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی نئی قیمت خرید 156روپے 30پیسے سے گھٹ کر 156روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح سونے کی بھی قیمت میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 150روپے کمی واقع ہو گئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 150روپے کی کمی سے 87100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت129روپے کی کمی سے74674روپے ہوگئی ۔جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں