12:23 pm
 کھورواہ کے قریب خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت

کھورواہ کے قریب خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت

12:23 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صوبہ سندھ کے قدیم شہر بدین کے علاقے کھورواہ کے قریب خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان کے حکام کے مطابق کمپنی کافی عرصے سے اس علاقے میں ذخائز کی تلاش کر رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے
کہ خام تیل اور گیس کے دو بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد ذخائر کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبریں