02:48 pm
 معروف ترین کمپنی نے پاکستا ن میں اپناپلانٹ بندکردیا

معروف ترین کمپنی نے پاکستا ن میں اپناپلانٹ بندکردیا

02:48 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان میں ٹویوٹاکی گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرکمپنی نے مانگ میں کمی کی وجہ سے ستمبرکے باقی دنوں میں اپنی پیداواربندکرنے کافیصلہ کرتے ہوئے نان پروڈکشن ڈیز یاغیرپیداواری ایام کو15کردیا۔نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پرکمپنی کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ کمپنی کوپہلے ہی جولائی میں 8این پی ڈیز اوراگست میں 11سے 12این پی ڈیز کاسامناکرنارہاہے ،
انہوں نے کہاکہ متعددانجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پرلگنے والی 2.5سے 7.5فیصدتک کی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی جبکہ درآمدشدہ پارٹس اورخام مال پراضافی کسٹمرڈیوٹی اورشرح سودمیں اضافے سے ان کی گاڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے کہیںزیادہ ہوگئی جبکہ ستمبرکے لیے آدھے سے زائدماہ کاتعطیل ہے۔

تازہ ترین خبریں