02:59 pm
ایک سال میں وفاقی حکومت نے 8310ارب روپےقرضہ لیا

ایک سال میں وفاقی حکومت نے 8310ارب روپےقرضہ لیا

02:59 pm

اسلام آباد(آن لائن)اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 8310ارب روپے اٖضافے کے بعد قرضے 33ہزار ارب سے تجاوز کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک کی ایک دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضے 8310ارب روپے بڑھے ہیں اور اب یہ قرضے 33ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔
مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 5539ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جو 22ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں ایک سال میں 2778ارب روپے بڑھے ہیں جو کہ غیر ملکی قرضے ہزار ارب سے تجاوز کرگئے ہیں

تازہ ترین خبریں