02:39 pm
اب جتنا چاہیں خرید لیں ، سونے کی قیمت میں 3,4یا 5سو نہیں بلکہ کتنے کی کمی ہو گئی ، جانیں

اب جتنا چاہیں خرید لیں ، سونے کی قیمت میں 3,4یا 5سو نہیں بلکہ کتنے کی کمی ہو گئی ، جانیں

02:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اب جتنا چاہیں خرید لیں ، سونے کی قیمت میں 3,4یا 5سو نہیں بلکہ کتنے کی کمی ہو گئی ۔۔۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22ڈالرکی نمایاں کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے سستاہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1529ڈالرسے گھٹ کر1507ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی،
پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت میں700روپے اور10گرام قیمت میں600روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 88500 روپے سے گھٹ کر87800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75874روپے سے گھٹ کر75274 ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

تازہ ترین خبریں