02:26 pm
پٹرولیم قیمتیں ،عوام کوخوشخبری ملنے کاامکان

پٹرولیم قیمتیں ،عوام کوخوشخبری ملنے کاامکان

02:26 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیج دی ہے ،اوگرانے تیل قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی ہے جس کے مطابق یکم اکتوبرسے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 55پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 41 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی، جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

تازہ ترین خبریں