06:35 am
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے یا نہیں 

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے یا نہیں 

06:35 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے یا نہیں ، پاکستانی عوام کیلئے دن کے آغاز میں بڑی خبر آگئی ۔۔۔ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں نومبر کے ماہ میں بھی برقرار رکھے جانے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، اسی باعث پاکستان میں بھی قیمتیں اگلے 2 ماہ کیلئے یا تو موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، یا اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژین ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی
مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں ناصرف اکتوبر بلکہ نومبر کے ماہ میں بھی برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت جو رجحان ہے، اس سے اگلے 2 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا ہی خدشہ ہے۔ اس لیے پاکستان میں نومبر کے ماہ میں بھی یا تو پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی، یا مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اکتوبر کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا کی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش بھی کی گئی تھی۔
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اوگرا کی جانب سے 2 روز قبل بھیجی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اکتوبر کے ماہ میں بھی برقرار رہیں گی۔ عالمی مارکیٹ میں اس وقت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسی باعث حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی ہے۔ لہذا کل یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین خبریں