10:13 am
 مقامی کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مقامی کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

10:13 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) مقامی کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پاک سوزوکی موٹرز نے سوزوکی آلٹو کی قیمت مزید بڑھادی۔ وی ایکس آر 80ہزار روپے اضافے کے بعد13لاکھ 8ہزارکی ہو گئی ۔ اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔سوزوکی آلٹو اے جی ایس 90 ہزار اضافے کے بعد 15 لاکھ 18 ہزار روپے کی ہوگئی ۔قیمتوں میں اضافے پر چیئرمین کار ڈیلرز جیل روڈ کا کہنا تھا کہ مقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار مزید تباہ ہوگا ۔
دوسری جانب چوہدری محمد ادریس کا کہنا تھا کہ مقامی کار ساز کمپنیاں ڈالر کی قیمت کو جواز بنا کر اضافہ کررہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں