05:41 pm
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 30پیسے کا اضافہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 30پیسے کا اضافہ

05:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے بجلی کی قیمتوں میں 30پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے ڈالی۔یکم اکتوبر کے بعد اب دو اکتوبر کو بھی بجلی مہنگی ہونے کی ایک بار پھر منظوری دی گئی ہے اس طرح دو دنوں میں وفاقی حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 83 پیسے اضافہ کردیا ہے۔
نیپر ا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اطلاق 300سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر ہو گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں متواتر اضافے سے کم آمدن اور متوسط طبقے کے صارفین بری طرح متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں