06:01 pm
 اب ڈالر کی قیمت مارکیٹ طے کرے گی، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

اب ڈالر کی قیمت مارکیٹ طے کرے گی، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

06:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ چھ ماہ میں ڈالرکا ریٹ زیادہ سے زیادہ کتنا رہے گا۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے بتا دیا ۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا کیا فائدہ ہوا ہے۔توقع تھی کہ شرح سود کم ہوگی۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مانیٹری پالیسی سے متعلق تجاویز دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ لہذا مانیٹری پالیسی سے متعلق کوئی تجاویز نہیں دے سکتا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اختیار ہے کہ وہ تجاویز دے۔سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرنے کہا کہ 6 ماہ میں ڈالرکا زیادہ سے زیادہ متوقع ریٹ 163 روپے ہےاور اب ڈالر کی قیمت مارکیٹ طے کرے گی۔

تازہ ترین خبریں