11:03 am
ستمبر کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 40.21 فیصد کمی

ستمبر کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 40.21 فیصد کمی

11:03 am

اسلام آباد(آن لائن)خام روئی کی درآمدات میں ستمبر 2019ء کے دوران 40.21 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019ء میں خام روئی کی درآمدات 3.8 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اگست 2019ء کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 6.3 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح اگست 2019ءکے مقابلے میں ستمبر 2019ءکے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں 2.5 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی

تازہ ترین خبریں