04:51 pm
گورنر اسٹیٹ بینک نے 10ہزارڈالرتک ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم کردی

گورنر اسٹیٹ بینک نے 10ہزارڈالرتک ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم کردی

04:51 pm

کراچی(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن پی سی ڈی ایم ای کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ڈالر کی ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ختم کردی ہے جس کے بعد درآمدکنندگان10ہزار ڈالر تک بینکوں سے ایڈوانس ادائیگی کراسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2018میں ایڈوانس ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے دو روز قبل پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین وسابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کمرشل امپورٹرزکو ایل سی کھولنے یا
 
بینک کنٹریکٹ کے لیے 10ہزار ڈالر ایڈوانس ادائیگی پر عائدپابندی ہٹانے سے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین آصف ابراہیم،سابق چیئرمین ہارون اگر،عارف بالاگام والاودیگر شامل تھے۔ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے جلد ہی معاشی طور پر بہتری دیکھنے میں آئے گی۔آئی ایم ایف کے اہداف سے بڑھ کر کام کیا جو کہ بہتری کے مثبت اشارے ہیں۔ کرنسی کے اتارچڑھا کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کرنسی کا اتار چڑھا مارکیٹ پر منحصر ہے جو اس کی قدر کو سیٹل کرتی ہے تاہم مرکزی بینک بہت زیادہ اتار چڑھا کی نگرانی ضرور کرتا ہے تاکہ مصنوعی تیزی کو روکا جاسکے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ٹیکس اداکرنے والوں کی تعداد میں اضافے سے ہی چیزیں بہتر ہوں گی جبکہ معیشت کو دستاویزی شکل دے کر اقتصادی سرگرمیوں کو زیادہ اچھے طریقے سے فروغ دیاجاسکتا ہے نیز ایس ایم ایز کو سہولتیں دینے سے بھی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئر مین وسابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا نے گورنر اسٹیٹ بینک کو کمرشل امپورٹرز کو درپیش مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھاکہ ایل سی کھولنے اور بینک کنٹریکٹ کے لیے ایڈوانس 10ہزار ڈالر بھیجنے پر پابندی عائد ہونے سے کمرشل امپورٹرز کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے جس کی دوبارہ اجازت دی جائے۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کرنسی کے اتار چڑھا،معیشت کی موجودہ صورتحال اور شرح سود کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کو سود مند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان جلد خسارے سے باہر نکل کر سرپلس میں آجائے گا جس سے مجموعی طور پر مثبت نتائج برآمدہوں گے۔انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو پی سی ڈی ایم اے کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا جبکہ وفد نے گورنرا سٹیٹ بینک سے ملاقات کو خوش آئند اور اطمینان بخش بھی قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کے علاقے گرومندر میں کباب ہاوس میں آگ لگ گئی ، نقصان کا خدشہ 

کراچی کے علاقے گرومندر میں کباب ہاوس میں آگ لگ گئی ، نقصان کا خدشہ 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

بیگم نسیم ولی خان کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کردی گئی 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

غداروہ ہےجوکشمیربھارت کی جھولی میں ڈال دے،مریم نواز 

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی