07:43 am
 ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی

07:43 am

لا ہور ( نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 85 ہزار 700 روپے پر آگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے بعد 73 ہزار 474 روپے ہوگئی
جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی تو اوسط کاروباری حجم 29 ماہ کی بلند ترین سطح کو چھو گئے اور مارکیٹ 827 پوائنٹس کے اضافے سے سات ماہ کی بلند ترین سطح 38 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ شیئرز کی مالیت میں 120 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں