05:01 pm
معیشت آئی سی یوسے نکل کر درست سمت میں چل پڑی ہے، حکومت

معیشت آئی سی یوسے نکل کر درست سمت میں چل پڑی ہے، حکومت

05:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سستی بجلی تیار کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔متبادل توانائی پالیسی کے ذریعے 17روپے فی یونٹ تیار ہونے والی بجلی کو چھ روپے پینتیس روپے میں خریداجانے والا ہے۔اس حوالے سے معاہدہ طے پا جانے کا بھی عندیہ دے دیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں 13 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر بھی کھل کرتنقید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کو عوام نے مسترد کردیا، اپوزیشن اب 4 سال مزید انتظار کرے۔ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں، آزادی مارچ کو عوامی حمایت حاصل ہوتی تو 13 دن میں واپس نہ جاتے۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو عوامی رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت آئی سی یو سے نکل کردرست سمت کی طرف چل پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو توانائی منصوبوں اور توانائی پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متبادل توانائی پالیسی لانے پر توانائی ٹیم کی تعریف کی۔ پہلے توانائی کے نام پر لوٹ مار کی جارہی تھی۔ پرانی توانائی پالیسی کے تحت 17روپے فی یونٹ بجلی تیار کی جارہی تھی۔ اب نئے معاہدے میں 6 روپے 35 پیسے کیے گئے ہیں۔ قدرتی ذرائع ، سولر، ونڈ اور ہائیڈل توانائی کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین خبریں