08:10 am
افریقی اصلاحات سے جرمن سرمایہ کاری بڑھے گی، جرمن چانسلر

افریقی اصلاحات سے جرمن سرمایہ کاری بڑھے گی، جرمن چانسلر

08:10 am

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں سیاسی، مالیاتی اور ٹیکس اصلاحات سے وہاں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ یقینی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے یہ بات ملکی دارالحکومت برلن میں منعقدہ کمپیکٹ وِد افریقہ نامی اجلاس میں کہی۔
 
انہوں نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سے زائد افریقی ممالک عالمی مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کر سکتے ہیں۔کمپیکٹ وِد افریقہ کا اجلاس ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے جرمن اشتراک سے مشترکہ طور پر منعقد کرایا ہے۔ اس اجلاس میں جرمن کاروباری حلقے کےکئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں