04:22 pm
’’پاکستانیوں کو پٹرول بس اب ایک ہی صورت میں ملے گا ‘‘ نیا قانون بن گیا ، آپ بھی جان لیں

’’پاکستانیوں کو پٹرول بس اب ایک ہی صورت میں ملے گا ‘‘ نیا قانون بن گیا ، آپ بھی جان لیں

04:22 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )’’پاکستانیوں کو پٹرول بس اب ایک ہی صورت میں ملے گا ‘‘ نیا قانون بن گیا ، آپ بھی جان لیں،،،، ملک بھر میں بغیر ہیلمٹ کے پٹرول پمپ پر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جو موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر دیکھے گئے انہیں کسی صورت پٹرول نہیں دیا جائے گا۔ لیکن اس پابندی کے اطلاق کے بعد بھی شہریوں کی جانب سے تاحال غفلت برتی جا رہی ہے
جبکہ پٹرول پمپس بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو بھی پٹرول دے رہے ہیں لیکن ان کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لیا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔ یاد رہے کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی لانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بھی کئی اقدامات کیے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینا تھا۔ گذشتہ برس موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا ۔ جس کے بعد لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کراچی کی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں پٹرول پمپ مالکان کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں، ان ہدایات میں مزید کہا گیا تھا کہ اگر کسی پٹرول پمپ مالک کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی گئی توان کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گذشتہ برس 21 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا ای چالان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کا بھی ای چالان کیا جائے گا۔ بعد ازاں رواں برس کے آغاز پر ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر ہیلمٹ والے پٹرول پمپس کے خلاف بھی کارروائی کرنے اور انہیں سیل کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ موٹرسائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ لیکن ان تمام تر ہدایات کے باوجود تاحال موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہ پہن کر عدالتی احکامات اور انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان