12:00 pm
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فیصلہ

12:00 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔تفصیلات کے مطابق دسمبر میں عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے
تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ضروریات زندگی کی اشیا میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ ان اشیا میں پیٹرول بھی پیش پیش ہے جس نے شہریوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں پٹرول 75 روپے فی لیٹر ہے جو 114 روپے 24 پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ پٹرول کی قیمت سے متعلق رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کیا تھا۔ عظمیٰ کاردار کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس دعوے پر عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں