09:27 am
تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر نے انوکھی منطق پیش کر دی

تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر نے انوکھی منطق پیش کر دی

09:27 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے سے فائدہ ہوگا۔تفصیل کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپی کے شوکت یوسفزئی نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میں گفتگو کررہے تھے۔
ٹاک شو کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے سوال کیا اگر روپے کی قیمت گر گئی اس سے ملک کو فائدہ کیسا ہوسکتا ہے اور کہا کہ ایشیاء ڈویلپمنٹ بنک سے قرض لینے کر واپس بھی تو کرنا ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات خیبر پی کے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب واپس کرنا ہوگا تب دیکھ لیں گے فی الحال پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ بہت سے چینل نے میری بات کی توثیق کی۔ جب ہمیں ڈالر ملیں گے ایک ڈالر کے155روپے ملیں گے۔ نجی ٹی وی کے اینکر نے پھر سے سوال کیا کہ جو قرض پہلے لئے تھے وہ بھی تو واپس کرنے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے تین ارب روپے فائدہ ہورہا ہے۔ جو لوگ بی آر ٹی پروجیکٹ پر لاگت بڑھنے کی بات کررہے ہیں، بلکل غلط ہے۔ ہم نے بی آر ٹی کی 2 کلو میٹر تک توسیع بھی کی۔ لاگت پر کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہو سکتا ہے جب ڈالر واپس کرنے کا وقت آئے تب 75روپے کا ہوجائے۔ شوکت یوسفزئی نے پھر سے اسرار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں فائدہ ہورہا ہے۔ ہم نے پشاور بی آر ٹی کا قرض ڈالر میں لیا ۔ روپیہ گرنے سے ہمیں فائدہ ہوا۔ جب یہ قرض واپس کرنا ہوگا تب دیکھا جائے گا۔ کیا پتہ اس وقت ڈالر 155 سے گر کر 75 کا ہوجائے۔ فی الحال تو فائدہ ہوا ہے۔یاد رہے اس سے قبل بھی شوکت یوسفزئی ڈالر کی قیمت میں اضافے کو ملک کے حق میں بہتر قرار دے چکے ہیں۔ یوسفزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈالر کی اتنی زیادہ قیمت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں 3ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ڈالر 1ہزارروپے کا ہوجائے تو شاید اس سے بھی زیادہ فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی وزاراء اور مشیران مٹر 5 روپے فی کلو اور ،ٹماٹر 17روپے فی کلو ہونے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں اور اب صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیں 3ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں