02:08 pm
سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی

02:08 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ایران امریکہ جنگ کی خبروں کے دوران سونے کی قیمت ایک ساتھ کتنے ہزار کی کمی ہوگئی ؟ خریداروں نے دوکانوں کا رخ کر لیا ۔۔۔مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے کی کمی واقع ہو گئی۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے
کی قیمت 1300 روپے کمی سے ایک بار پھر 89 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 76 ہزار 818 روپے کا ہوگیا۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1553 ڈالر کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1070 روپے جبکہ دس گرام 917 روپے میں فروخت ہورہی ہے، فی تولہ چاندی کے نرخ 0.15 ڈالر کمی سے 18.00 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ واضح رہے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں