02:54 pm
ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں اضافہ

02:54 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان کے بیرونی قرضے ایک بار پھر ایک ہی جھٹکے سے اربوں روپے بڑھ گئے۔ ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 25فیصد اضافہ ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سی166.25روپے
سے بڑھ کر 166.60روپے اور قیمت فروخت166.55روپے سے بڑھ کر 166.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 167روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر 188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید207روپے سے بڑھ کر 208روپے اور قیمت فروخت 209روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی

تازہ ترین خبریں