08:58 am
سپر پاور کی کرنسی بھی سپر ، ڈالر کی قیمت میں زبردست اضافہ

سپر پاور کی کرنسی بھی سپر ، ڈالر کی قیمت میں زبردست اضافہ

08:58 am


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سپر پاور کی کرنسی بھی سپر ، ڈالر کی قیمت میں زبردست اضافہ ۔۔۔ انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں65پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 
کی قیمت خرید 166.35روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخٹ166.55روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔