03:08 pm
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

03:08 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بھی رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت 
نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30ستمبر تک برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نے ہر ماہ کی 15تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں رد و بدل کا اعلان کیا تھا۔