03:23 pm
چوڑی بنوائیں، کنگن بنوائیں، کانٹے بنوا ئیں یا بھاری بھرکم ہار  سونا اتنا سستاہو گیا کہ سناروں کی دوکانوں پر رش لگ گیا

چوڑی بنوائیں، کنگن بنوائیں، کانٹے بنوا ئیں یا بھاری بھرکم ہار سونا اتنا سستاہو گیا کہ سناروں کی دوکانوں پر رش لگ گیا

03:23 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے فی کلو کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 386 روپے کی کمی کے بعد 99151 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر
کمی سے 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تازہ ترین خبریں