12:34 pm
ڈالرکی قدرمیں کتنی کمی ہونے والی ہے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

ڈالرکی قدرمیں کتنی کمی ہونے والی ہے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

12:34 pm

کراچی(ویب ڈیسک) ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 155 روپے کی کم ترین سطح پر آجائے گی۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق حکومت کی جانب سے فروری 2021 میں 2 ارب ڈالر کے سکوک ویوروبانڈز کے اجراء اور بڑھتی ہوئی ترسیلات زر نے گزشتہ ہفتے ڈالر کو مزید بےقدرکردیا اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا،
جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 سے بھی نیچے آگئی ہے، جب کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے آنے والے دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 155 روپے کی کم ترین سطح پر آنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ملک بوستان نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے سخت ترین اقدامات سے

حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی ممالک سے قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی آمد بڑھ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے ماہوار بنیادوں پر ترسیلات زر کی آمد 2ارب ڈالر سے تجاوز ہوگئی ہے اور مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہوا، ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.16 روپے گھٹ کر 159 روپے 09 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن

مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.10 روپے کی کمی سے 159.30 روپے پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 49 پیسے بڑھ کر 188.44 روپے پرآگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 188.50 روپے ہوگئی، انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 85 پیسے بڑھ کر 209 روپے ہوگئی، جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 208.50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

’’پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مقابلہ کرنے پرمجھے اپنے شیروں پر فخر ہے‘‘مریم نواز

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی بھی حیران رہ گئے

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

’میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ‘ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں خطاب

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں،عمران خان اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے، راجہ پرویز اشرف کا ردعمل

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

عمران خان صاحب! تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خالد مقبول

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ  کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

احسن اقبال بھی جوتاکلب میں شامل،سابق وزیرداخلہ کارکنوں سے بات چیت کرہی رہے تھے کہ۔۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل