10:25 pm
آن لائن کاروبار بہت بڑی سہولت بھی اور فراڈ کا ذریعہ بھی

آن لائن کاروبار بہت بڑی سہولت بھی اور فراڈ کا ذریعہ بھی

10:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن خریداری کا رجحان جدید دور میں بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ مارکیٹنگ کا ایسا ٹرینڈ ہے جس کا بظاہر مقصد لوگوں کو اپنےگھر کی دہلیز پر ان کی ضرورت کی تمام اشیا پہنچانا ہے۔ اسے ای کامرس کہا جاتا ہے۔ لیکن ای کامرس نہ صرف گاہکوں بلکہ اس کاروبارسے منسلک لوگوں کےلئے اسی صورت میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جب یہ لوگوں کے قابل اعتماد ثابت ہو۔ بدقسمتی سے اس میں بھی فراڈ کے کئی طریقے دریافت کر لیے گئے ہیں۔
حال ہی میں ایف آئی اے نے کراچی میں ایسےہی ایک فراڈ گینگ کا اہم رکن اعظم بٹ گرفتار کیا ہے جس نے گاڑیوں کی آن لائن فروخت کے ذریعے ایک صارف سے ایک کرو ڑروپے کی رقم اینٹھ لی تھی۔یہ گینگ یہ ویب سائٹ پر گاڑیوں کی انتہائی سستے داموں قیمت اور تصویر کا اشتہار جاری کرتا تھا۔جس پر کئی سادہ لوح لوگ جھانسے میں آکر اس ویب سائٹ پر شائع کیے گئے نمبر پر رابطہ کرتے۔گاڑٰیوں کی بابت چند فرضی قسم کی معلومات دینے کے بعد صارف کو کسی بینک اکائونٹ

میں آدھی یا پھر پوری رقم بھیجنے کےلئے کہہ دیا جاتا تھا۔تاہم رقم موصول ہوتے ہی یہ گینگ غائب ہوجاتا تھا۔ اس گروہ نے خواتین کی بھی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔ گینگ کے گرفتار رکن اعظم بٹ نے ایک کروڑروپے کے فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔ای کامرس سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ جرائم کے بڑھتےہوئے واقعا ت کی وجہ سے لوگوں کا آن لائن کاروبار پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایمانداراور صاف ستھرا کام کرنے والے لوگ بھی صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ ای کامرس کے ذریعے کیے جانے والے فراڈ میں صرف جعلسازی سے رقم بٹورنا ہی شامل نہیں

بلکہ اشیا کی اصل قیمت سے مہنگے داموں فروخت، ناکارہ ،غیر معیاری اور ناقص مصنوعات کی فروخت اور دکھانا کچھ اور دینا کچھ کی بنیاد پر چیزوں کی فروخت بھی اس میں شامل ہیں۔ جو لوگ کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کسی چیز کی قیمت ادا کرتے ہیں ۔ان کے کارڈ کا ڈیٹا بھی ہیک کرکے اکائونٹ میں موجود رقم نکال لی جاتی ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ اس سہولت کے ذریعے کاروبار کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے صارفین کے گھروں تک رسائی حاصل کر لی جاتی جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بڑھتیں۔ ٹیکس محصولات بڑھتے، نہ صرف مصنوعات کرنے والی کمپنیاں اور دوکانیں بلکہ سروسز فراہم کرنےوالے لوگ بھی

اپنی روزی روٹی کماتے ۔ لیکن جب پورا معاشرہ چوری چکاری اور حرام کمائی کےلئےلوٹ مار کے راستے پر گامزن ہوجائےتو پھر حکومت، سرکاری اداروں اور عدالتوں سے انصاف کی امیدیں لگائے رکھنا بے سود ہے۔

تازہ ترین خبریں

 سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

سرکاری سرپرستی میں دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں ۔ نیئر بخاری

 آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےعراقی وزیردفاع کی ملاقات

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرا ر

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

حلقہ این اے 75دھاندلی کیس، ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں یہ خبرپڑھ لیں