10:39 am
حکومت نے چند ماہ کے دوران پاکستان کا بیرونی قرضہ کتنے ہزار ارب روپے کم کر دیا؟

حکومت نے چند ماہ کے دوران پاکستان کا بیرونی قرضہ کتنے ہزار ارب روپے کم کر دیا؟

10:39 am

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت چند ماہ کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 1 ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔سینئر صحافی کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی
کمی ہوئی۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت جو 168 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی تھی، وہ اب 10 روپے سے زائد کی کمی کے بعد 158 روپے کی سطح تک آ چکی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران موثر حکومتی معاشی اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں 10 روپے تک کی کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی ہو چکی۔جبکہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے
معاشی ماہرین کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے کی سطح تک جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ سے ملک کے زرمبالہ ذخائر میں استحکام آیا، اسی وجہ سے پاکستانی روپیہ بھی مستحکم ہوا ہے۔ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے 3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے
​​​​​​​۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیست پربند ہوا۔عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں تقریباً 10 روپے سستی ہو چکی ہے۔اوپن مارکیٹ عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے75 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

تحریک انصاف کے اندر بہت بڑی بغاوت ہوچکی،مریم نواز

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول فائنل ،امتحانات کا آغاز کب سے ہوگا؟؟حتمی اعلان ہوگیا

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

عدالت کا‌ رانا ثناء اللہ کا سیلری اکائونٹ کھولنے کا حکم

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، کتنے بجے سنایا جائیگا؟

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا پر کتنا خرچہ آیا؟پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہ بزدار بلکہ عمران خان ہیں،مسلم لیگ(ن)

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں  یہ خبرپڑھ لیں

ویلکم جی آیانوں۔بلاول بھٹو اچانک مریم کے گھرپہنچ گئے۔ آج کیا ہونےوالاہے؟ کارکنوں یہ خبرپڑھ لیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کامیاب،5 ماہ میںکتنے اکاؤنٹس کھلے؟

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

اپوزیشن کا لانگ مارچ، 26 تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما حلیم عادل شیخ کو کہاں پہنچا دیاگیا؟ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز

اپوزیشن ممبران سینیٹ کو خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول کر بیٹھی ہے، شبلی فراز