02:44 pm
پاکستان میں گاڑیاں مہنگی ہونے کی آخر کیا وجوہات ہیں؟ جانیں اہم وجہ

گاڑی خریدنا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے لیکن مہنگائی کے اس مشکل دور میں نئی یہاں تک کہ سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں۔ پاکستان بھر میں دن بہ دن مہنگائی کی بڑھتی شرح کے باعث غریب کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ بھی شدید متاثر ہورہا ہے، گاڑیوں کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اس میں مزید اضافہ کردیا اور قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ عام آدمی کی قوت خرید سے بہت دور ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں 10 سے 12 لاکھ میں فروخت ہونے
والی گاڑیوں کی قیمتیں 18 سے 20 لاکھ میں فروخت ہورہی ہیں جبکہ 15 سے 22 لاکھ میں ملنے والی گاڑی کی قیمت 31 لاکھ تک بڑھ چکی ہے جبکہ مارکیٹ سے گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی خریداری بھی شہریوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے سبب ہے اگر حکومت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ہٹادے تو مقامی گاڑیوں کی قیمتیں معمول پر آسکتی ہیں
کیونکہ انہیں مقابل مل جائے گا۔ کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنما ایس ایم شہزاد کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو چوائس فراہم کرے اور کمرشل امپورٹ کو کھولے تاکہ پاکستان میں موجود تین برانڈز اپنی گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے گاڑیوں کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرخوں میں اضافے کے باوجود گاڑی معیاری نہیں ہے اور گاڑیوں میں حادثات کے دوران حفاظت کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔ کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیوں میں ایئر بیگس ہی موجود نہیں ہوتے اور ایئربیگس لگوانے کے لیے 2 سے 3 لاکھ روپے کسٹمر کو الگ سے ادا کرنے پڑتے ہیں
جبکہ جاپان میں بیس سال پرانی گاڑیوں میں بھی کم از کم دو ایئربیگس موجود ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سالانہ 80 ہزار گاڑیاں باہر سے آتی تھیں اور 2018 میں 84 ہزار گاڑیاں آئی تھی جس کے باعث 100 ارب روپے کا ریونیو حکومت کو ملا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا