11:49 am
چینی سستی ہونے کاامکان

چینی سستی ہونے کاامکان

11:49 am

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کی 6 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی کی فروخت شروع کردی ہے جب کہ شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں مقامی (موٹی) چینی کی قیمت کم ہو کر 85 رو پے کلو ہو جائے گی۔گزشتہ روز تک پنجاب میں جہانگیر ترین کی ملکیتی 3 ملز (جے ڈی ڈبلیو گروپ) سمیت اتحاد شوگر مل، انڈس شوگر مل اور حمزہ شوگر مل نے نئے گنے کی کرشنگ سے تیار ہونے والی چینی مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردی ۔ جہانگیر ترین کی ملز تیار کردہ سو فیصد چینی مارکیٹ میں سپلائی کر رہی ہیں۔ تاہم دیگر ملز50فیصد تک چینی مارکیٹ میں سپلائی کر رہی ہیں۔ آئندہ چند روز میں مزید ملز کی چینی کی آمد شروع ہونے سے نہ صرف چینی کی دستیابی معمول پر آئے گی بلکہ اس کی قیمتوں میں نمایاں 
کمی آجائے گی۔علاوہ ازیں 26 ہزار ٹن چینی لیکر آنے والا چوتھا بحری جہاز آئندہ چند روز میں کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔ پنجاب حکومت مزید چینی لینے سے معذرت کرنے بارے وفاق کو آگاہ کر چکی ہے۔ تاہم گزشتہ رات گئے تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا کہ چوتھے جہاز کی چینی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اٹھائے گی یا پنجاب اپنے پاس رکھے گا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن چوتھے جہاز کی چینی لینے پر آمادہ اور حکومتی منظوری کی منتظر ہے۔بعض حکومتی اور تجارتی حلقوں کی جانب سے کین کمشنر پنجاب پر اعتراض کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ڈیلرز کے ساتھ تحریری معاہدہ اور ضمانتی چیک لئے بغیر اربوں روپے کی چینی انہیں فراہم کرنا شروع کر رکھی ہے جو کہ قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے اوراگر کوئی خوردبرد ہوتی ہے تو یہ ایک بڑا نیب کیس بن سکتا ہے۔پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا ایوب نےنجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے ہم کراچی سے چینی اٹھا کر پنجاب میں فروخت کر رہے ہیں۔ معاہدہ بارے سوال کا واضح دو ٹوک جواب دینے کی بجائے رانا ایوب نے کہا کہ معاہدہ ہو چکا ہے لیکن اصل بات معاہدہ نہیں عوامی مفاد ہے۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ملک ماجد کا کہنا تھاکہ اب پنجاب کی ملز کی چینی بھی آنے لگی ہے۔ مقامی (موٹی) چینی کی قیمت کم ہو کر حکومتی نرخ کے برابر85 روپے ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

شاہ اللہ دتہ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سی ڈی اے،پولیس اور انتظامیہ کا اچانک علاقے میں آپریشن، اراضی واگزار کرالی گئی

شاہ اللہ دتہ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات سی ڈی اے،پولیس اور انتظامیہ کا اچانک علاقے میں آپریشن، اراضی واگزار کرالی گئی

گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ، پشاور تا کراچی موٹر وے کب مکمل ہو رہی ہے ؟ پاکستانی پڑھیں خوشی کی خبر

گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ، پشاور تا کراچی موٹر وے کب مکمل ہو رہی ہے ؟ پاکستانی پڑھیں خوشی کی خبر

اس دورمیں جتنی کرپشن ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کیا کہہ دیا ؟

اس دورمیں جتنی کرپشن ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کیا کہہ دیا ؟

حکومت نہ مانی تو عدالت نے حکم دےدیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر

حکومت نہ مانی تو عدالت نے حکم دےدیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر

 شہبازگل اور شبلی فراز میںمیڈیا کو بریفنگ دینے پر تکرار

شہبازگل اور شبلی فراز میںمیڈیا کو بریفنگ دینے پر تکرار

کیا ن لیگ  ان لوگوں کی سرپرستی کرتی ہے۔۔؟مریم نواز اچانک ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔۔؟

کیا ن لیگ ان لوگوں کی سرپرستی کرتی ہے۔۔؟مریم نواز اچانک ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا۔۔؟

وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان