03:58 pm
ڈالر8ماہ کی کم ترین سطح پر۔۔۔امریکی کرنسی کی قدر کم  ہوکرکتنی رہ گئی ،عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ڈالر8ماہ کی کم ترین سطح پر۔۔۔امریکی کرنسی کی قدر کم ہوکرکتنی رہ گئی ،عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

03:58 pm


کراچی(ویب ڈیسک )رواں ہفتے کے اختتام پر ایکسچینج ریٹ مزید مستحکم ہوئے چونکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار رہی اور یہ اوپن مارکیٹ میں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مسلسل کمی نے روپے کی قدر کو 2020 کے ابتدائی ہفتوں کے دوران رہنے والی قیمت کے قریب کردیا۔ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے سے نیچے آگیا لیکن انٹربینک مارکیٹ جو جمعے کو بند ہوئی تھی اس میں یہ 158 روپے سے معمولی
سا اوپر رہا۔اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کو کمزور کیا۔دیگر غیر ملکی کرنسیز کو دیکھیں تو یورو کی قیمت یکم اکتوبر کو 1.17 ڈالر تھی جو 14 نومبر کو 1.18 ڈالر تک پہنچ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کو یکم اکتوبر کو 1.29 ڈالر کا تھا وہ 14 نومبر کو 1.31 ڈالر تک پہنچ گیا۔ہفتے کے دوران ڈالر کا بہاؤ زیادہ رہا جس نے اوپن مارکیٹ میں سرپلس بنایا، مزید یہ کہ رپورٹس کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ہر روز بینکوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرا رہی ہیں۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز اور ماہرین ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید بہتری کی پیش گوئی کرتے ہیں جبکہ کچھ بینکرز کا کہنا ہے کہ زائد ترسیلات زر اور عالمی مارکیٹس پر کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے مقامی کرنسی میں اضافہ ہوا۔تاہم امریکا، یورپ اور پاکستان میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز برآمدات کی آمدنی کو کم کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں ڈالر کی قیمت عروج پر ہونے کے بعد ایکسچینج ریٹ میں آہستہ آہستہ استحکام ہوا۔ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 80 پیسے میں فروخت ہورہا تھا جبکہ جمعے کو اس کی قیمت 157 روپے 50 پیسے تک بھی گئی تھی۔ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج ریٹ کے استحکام کا کریڈٹ لیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے دعویٰ کیا کہ مرکزی بینک نے زائد ترسیلات زر کے لیے مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اس کے فری مارکیٹ میکانزم نے ایکسچینج ریٹ کے استحکام میں مدد فراہم کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ روپیہ دونوں سمت میں گھوم رہا یعنی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ہورہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایکسچینج ریٹ اب مارکیٹ پر انحصار کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

‏جنرل ریٹائرڈاسد درانی کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹایا جائے، وزارت دفاع کی استدعا‏

‏جنرل ریٹائرڈاسد درانی کا نام ای سی ایل سے نہ ہٹایا جائے، وزارت دفاع کی استدعا‏

کراچی والوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ اب گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا ۔۔ وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ ۔

کراچی والوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ اب گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا ۔۔ وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ ۔

سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ۔۔ سوئی نادرن گیس نے گیس کی فراہمی بحال کردی

سی این جی استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ۔۔ سوئی نادرن گیس نے گیس کی فراہمی بحال کردی

پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد، ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ ۔۔ یو ٹرن ماسٹر حکومت کا ریفرنس کے بعد آئینی ترمیم کا فیصلہ ایک اور یوٹرن ہے۔ نیئر بخاری

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کا معاملہ ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے تمام خبروں کی تردید کردی

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مولانا فضل الر حمان کیساتھ ایک مرتبہ پھر دھوکا ہوگا ۔۔۔ان کے بیانات نے پی ڈی ایم کے اندرونی معاملات کا پول کھول دیا۔فیاض چوہان

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

مریم نواز نے عمران خان کوبڑادھچکادیدیا،سیاسی حلقوں میں کہرام برپا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا ۔۔۔۔۔ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلانے کا اعلان کر دیا

 صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبے جلد عمل لائیں جارہے ہیں ۔ شاہ فرمان

طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

طلبہ و طالبات تیار رہیں ۔۔۔این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔