01:03 pm
ٹیوٹا کرولا کے نئے ماڈل میں کیا تبدیلیاں کی جائیں گی اور اسکی قیمت کیا ہو گی؟

ٹیوٹا کرولا کے نئے ماڈل میں کیا تبدیلیاں کی جائیں گی اور اسکی قیمت کیا ہو گی؟

01:03 pm

کراچی (ویب ڈیسک )ٹیوٹا کرولا کی قیمتوں میں جنوری 2021 میں نئے ماڈل کے متعارف ہونے کے بعد اضافے کا امکان ہے۔مشہور آٹو ویب سائٹ پاک وہیلز سے بات کرتے ہوئےانڈس موٹرز کے سی ای او علی جمالی نے کہا کہ نئے ماڈلز کو متعارف کروانے پر اس گاڑی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کیلئے بھی مولڈز نئے تیار کرنا پڑتے ہیں اور ایک مولڈز کی تیاری میں کروڑوں روپے کی لاگت آتی ہے،
اور پرانے مولڈز کی اہمیت سوائے سکریپ کے کچھ نہیں رہتی، اسی لیے نئے ماڈلز کے متعارف ہونے پر قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ٹیوٹا کی نئی سیڈان کوکرولا ایکس پیکج کا نام دیا گیا ہے، انڈس موٹرز کے مطابق کمپنی جنوری 2021 سے 1.6 اور 1.8 لیٹر آلٹس میں چند چھوٹی تبدیلیاں کرکے نیا ماڈل مارکیٹ میں پیش کرے گی، جس میں چند نئی خصوصیات بھی شامل ہوں گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کرولا ایکس پیکج مکمل طور پر کالے انٹیریئر کے
ساتھ پیش کی جائےگی، اس میں پسنجر سیٹ بیلٹ سینسرز، پارکنگ سینسرز اور گاڑی کیلئے نئی باڈی کٹ پیش کی جائے گی۔پاک وہیلز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کی قیمت میں تقریبا 50 ہزار روپے کا اضافہ ہونے کا امکان ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت سے متعلق باقاعدہ اعلان کے سامنے آنے تک کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا، تاہم پاک وہیلز کے ذرائع نے کچھ عرصہ قبل تصدیق کی تھی کہ نئے ماڈل کی قیمت تقریبا 85 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔علی جمالی نے بھی قیمت سے متعلق سوا ل پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "یہی وجہ ہے کہ اب تک اس گاڑی کی ایڈوانس بکنگ شروع نہیں کی گئی ہے، جیسے ہی
​​​​​​​ نئے ماڈلز مارکیٹ میں آئیں گے یہ معاملہ حل ہوجائے گا ہمارے صارفین کو ابھی مزید تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔پاک وہیلز کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی کرولا کے نئے ماڈل کے تھوڑے سے سی بی یو یونٹس(مکمل طور پر تیار شدہ گاڑی) بیرون ملک سے درآمد کرے گی، ابھی تک اس نئے ماڈل کی پاکستان میں تیاری سے متعلق کمپنی کی پلاننگ کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، باقی کی تفصیلات دسمبر 2020 میں گاڑی کے سامنے آنے کے بعد ہی کھلیں گی۔

تازہ ترین خبریں

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین  رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی  دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

 وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ