07:58 pm
 امیر ترین آدمی اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس دفتر کس  گاڑی میں جاتے ہیں؟ کتنی گاڑیاں اور محلات کے مالک ہیں؟

امیر ترین آدمی اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس دفتر کس گاڑی میں جاتے ہیں؟ کتنی گاڑیاں اور محلات کے مالک ہیں؟

07:58 pm

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس، جو طویل عرصے تک دنیا کے امیر ترین آدمی رہے تاہم ایک ہفتہ قبل ان سے یہ اعزاز ٹیسلا کے مالک ایلن مسک نے چھین لیا اور اب وہ دنیا کے دوسرے امیرترین آدمی بن چکے ہیں۔ ان کی شاہانہ زندگی کی ایک جھلک ڈیلی سٹار نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کے سامنے رکھی ہے جسے دیکھ کر بہت سوں کی حیرت گم ہو جائے۔ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کے کئی محلات، درجنوں لگژری گاڑیاں، ذاتی ہوائی جہاز اور لگژری

وزیراعظم عمران خان تمام اہم ملاقاتیں سرسبز لان میں ہی کیوں کرتے ہیں؟دلچسپ وجہ سامنے آگئی

 
کشتیاں ہیں اور وہ ایسی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں جو دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہی کے شایان شان ہے۔رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس آفس جانے کے لیے ’ہنڈا اکارڈ‘ گاڑی استعمال کرتے ہیں تاہم ان کے پاس 30لاکھ ڈالر مالیت کی فراری پینن فیرینا سرگیو اور 50لاکھ مالیت کی لیمبرگنی وینینو سمیت کئی لگژری گاڑیاں ہیں۔ان کے پاس ساڑھے 6کروڑ ڈالر مالیت کا گلف سٹریم جی 650ای آر ہوائی جہاز بھی ہے جسے وہ ااندرون امریکہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جیف بیزوس کے امریکہ کے کئی شہروں میں عالیشان محلات ہیں۔ ان میں سے ایک واشنگٹن ڈی سی میں ہے جس کا رقبہ 27ہزار مربع فٹ ہے اور ایک امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں ہے، جو انہوں نے گزشتہ سال ساڑھے 16کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔


 

تازہ ترین خبریں