02:14 pm
چکن کو’’پر‘‘ لگ گئے ،عوام کیلئے مرغی پکانا’’خواب‘‘ بن گیا،فی کلو قیمت کہاں تک جاپہنچی ،عوام کے ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

چکن کو’’پر‘‘ لگ گئے ،عوام کیلئے مرغی پکانا’’خواب‘‘ بن گیا،فی کلو قیمت کہاں تک جاپہنچی ،عوام کے ہوش اڑ ادینے والی خبرآگئی

02:14 pm


 لاہور(روزنامہ اوصاف)مرغی کاگوشت 350سے 400 روپے کلو تک پہنچ گیا مرغی کاگوشت 350سے 400 روپے کلو تک پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق ملک کے طول و عرض میں مہنگائی  نے ڈیرے جما لیے۔  مرغی کے گوشت کی قیمت میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔لاہور میں  چکن کا فی کلو بھاؤ 365 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ میں ایک ہفتے میں150 روپے مہنگا ہوکر400 روپے کلو ہوگیا۔
نرخوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے۔ملتان میں سات دن میں بھاؤ دوباربڑھنے سے گوشت350 روپے کلو ہوگیا۔فیصل آباد میں چکن سرکاری ریٹ پر 374روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔۔حکومت سے نالاں شہریوں میں گوشت پکانے کی سکت نہیں رہی۔شہریوں نے توقع ظاہر کی ہےکہ دوبارہ اعتماد کاووٹ لینے والےوزیراعظم مہنگائی کنٹرول کرنے پرزیادہ توجہ دیں گے۔

تازہ ترین خبریں