10:53 am
پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا سنگین خدشہ

پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا سنگین خدشہ

10:53 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا سنگین خدشہ ہے‘ اگر آئندہ ماہ کے وسط تک کم از کم 2لاکھ ٹن چینی پاکستان نہ پہنچی تو پاکستان کے شوگر ملز مالکان چینی کی قلت اور گرانی پیدا کر دینگے۔ ملک میںماہانہ چینی کی کھپت ساڑھے 4لاکھ ٹن ہے‘ اس طرح سالانہ 54لاکھ ٹن ملکی ضرورت ہے۔ آل پاکستان مرکزی انجمن کاشت کاران کے صدر سردار محمد یعقوب نے 
بتایا کہ پاکستان شوگر ملز مالکان نے حالیہ سیزن کے دوران 58لاکھ ٹن چینی پیدا کی جو ملکی ضرورت سے بھی 2لاکھ ٹن زیادہ ہے جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدار نے بتایا کہ 80شوگر ملوں نے 55لاکھ ٹن چینی پیدا کی ہے جبکہ ملکی ضرورت 58لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر عہدیدار کے مطابق اس وقت تین لاکھ ٹن چینی کی قلت ہے‘ وہ بھی اس لئے پیدا ہوئی چونکہ پنجاب میں شوگر ملوں پر دبائو ڈال کر 10نومبر 2020ء سے کچے گنے سے چینی بنانے کیلئے ملیں چلوائی گئیں۔ اس کچے گنے سے پانی نکلتا تھا مٹھاس نہیں نکلتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کے حکم پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گزشتہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55ہزار ٹن چینی روزہ داروں کیلئے 80روپے کلو حکومت کو مہیا کی جو 82سے 83روپے کلو روزہ داروں کو ملی مگر ہماری لاگت ایک سو چار روپے کلو تھی۔ اس بناء پر جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ کیونکہ غریب عوام کیلئے ایک لاکھ 55ہزار ٹن شوگر ملوں نے چینی 80روپے کلو مہیا کی ہے اسلئے باقی چینی شوگرملیں مارکیٹ قیمت پر فروخت کریں۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے فیصلہ دیا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چینی کا بحران سامنے آیا تو قیمت میں ہوشر با اضافہ ہوگااور مافیا اس سے بھرپور فائدہ اٹھائےگا جس کے باعث چینی کئی سو روپے فی کلو تک بلیک میں فروخت ہونا شرو ع ہو جائےگی

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی