09:27 pm
گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

09:27 pm


کراچی(نیوز ڈیسک) جہاں مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی کاریں بیشتر افراد کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں تو وہیں گزشتہ 3 سالوں میں مقامی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے ان کی خریداری بھی ایک مشکل عمل بن چکا ہے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق نئی کاروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کو استعمال شدہ کاروں کی خریداری پر مجبور کردیا
کیونکہ شہری شرح سود میں کمی کے باوجود ماہانہ اقساط پر یا نقد، مقامی سطح پر تیار کردہ مہنگی کاریں نہیں خرید پارہے ہیں۔مقامی سطح پر بننے والی ہونڈا کاروں کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود اس کے مد مقابل جاپانی کمپنی کے قریب آرہی ہے، اس کی وجہ غالباً مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو نہ جاننا ہے۔عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک آئیٹیک کی موجودہ قیمت 36 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جو جنوری 2018 میں اس کی قیمت 24 لاکھ روپے کی تھی جبکہ اورئیل اور ٹربو ماڈلز اس وقت بالترتیب 38 لاکھ 64 ہزار روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہے جو 2018 میں 25 لاکھ 49 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی تھی۔اس وقت ہونڈا سٹی 1.3 کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار روپے، 1.5 اسپائر مینول کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار روپے اور 1.5 اسپائر پرومیٹک کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو کچھ عرصہ قبل بالترتیب 15 لاکھ 99 ہزار روپے، 17 لاکھ 89 ہزار روپے اور 19 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہورہی تھیں۔2018 میں بی آر وی- آئی وی ٹیک کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو اب 33 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ٹویوٹا کرولا 1.6، 32 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ اٹلس گرینڈ کی قیمت 38 لاکھ 69 ہزار روپے ہے، جس کی قیمت اس سے قبل بالترتیب 21 لاکھ 99 ہزار روپے اور 25 لاکھ 89 ہزار روپے تھی، ٹویوٹا فورچونر گزشتہ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے مقابلے میں اب 92 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل، جس کی قیمت بالترتیب 15 لاکھ 30 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے ہوچکی ہے، سال 2018 سے قبل یہ 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور 11 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں۔سال 2018 کے آغاز میں کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 12 لاکھ 27 ہزار روپے، 13 لاکھ 91 ہزار روپے اور 14 لاکھ 70 ہزار روپے تھی، اس کی موجودہ قیمت بالترتیب 16 لاکھ 55 ہزار روپے، 18 لاکھ 30 ہزار روپے اور 19 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔سوزوکی آلٹو 660 سی سی ماڈل وی ایکس، وی ایکس آر اور وہ ایکس ایل کی افتتاحی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار روپے، 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور 12 لاکھ 59 ہزار روپے میں ہوا تھا، جبکہ ان کی موجودہ قیمیں بالترتیب 11 لاکھ 13 ہزار روپے، 13 لاکھ 35 ہزار روپے اور 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف واپس کب آئیںگے؟ ترجمان محمد زبیر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

نواز شریف واپس کب آئیںگے؟ ترجمان محمد زبیر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

انا للہ وانا الیہ راجعون  پاکستانیوں کیلئے آج کا دن افسوسناک ، 16پاکستانیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانیوں کیلئے آج کا دن افسوسناک ، 16پاکستانیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اب پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتیں، حکومت نے فوج سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اب پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریاں وزیراعظم کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتیں، حکومت نے فوج سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

ڈالر مہنگا ہونے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے؟ گورنر سٹیٹ بینک نے انوکھی منطق پیش کر دی

ڈالر مہنگا ہونے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے؟ گورنر سٹیٹ بینک نے انوکھی منطق پیش کر دی

نور مقدم کیس، جس گھر میں نور مقدم کا ق ت ل ہوا اس گھر کا کیا ہوگا؟ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

نور مقدم کیس، جس گھر میں نور مقدم کا ق ت ل ہوا اس گھر کا کیا ہوگا؟ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

غریب طلبا کہاں جائیں؟فیسوں میں 40فیصد اضافہ ہو گیا

غریب طلبا کہاں جائیں؟فیسوں میں 40فیصد اضافہ ہو گیا

میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی

میٹروبس کے انڈر پاس میں نوجوان لڑکی کیساتھ کیا شرمناک واقعہ پیش آگیا؟پاکستانیوں پر لرزہ طاری، افسوسناک خبر آگئی

انٹرنیٹ فوری طور پر بند کردیں۔۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کردی۔۔ کون کون سے علاقے میں بندش ہوگی۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

انٹرنیٹ فوری طور پر بند کردیں۔۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کردی۔۔ کون کون سے علاقے میں بندش ہوگی۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

فضائیہ کا طیارہ کر گر تباہ۔۔ کتنی ہلاکتیں ہوئی۔۔۔،آج کی بڑی خبر

فضائیہ کا طیارہ کر گر تباہ۔۔ کتنی ہلاکتیں ہوئی۔۔۔،آج کی بڑی خبر

میٹرک کا امتحان پاس کرنےوالے کسی طلبہ کو سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں ملے گا،اعلان کردیا گیا،ایسی خبر جس نے والدین پر بجلیاں گرادیں

میٹرک کا امتحان پاس کرنےوالے کسی طلبہ کو سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں ملے گا،اعلان کردیا گیا،ایسی خبر جس نے والدین پر بجلیاں گرادیں

ڈالر 175یا 180،اچانک قیمت میں کتنا  اضافہ ہوگیا؟ہوش اڑ دینے والی خبر آگئی

ڈالر 175یا 180،اچانک قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ہوش اڑ دینے والی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

چند دن باقی ۔۔پوری قوم ترسے گی ۔۔ پاکستان میں تاریخ کا بدترین بحران آنےوالاہے،ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

چند دن باقی ۔۔پوری قوم ترسے گی ۔۔ پاکستان میں تاریخ کا بدترین بحران آنےوالاہے،ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

سارے کام چھوڑو اور یہاں آئو، وزیراعظم نے کس اہم ترین وفاقی وزیر کو طلب کر لیا؟ہنگامی حکمنامہ جاری

سارے کام چھوڑو اور یہاں آئو، وزیراعظم نے کس اہم ترین وفاقی وزیر کو طلب کر لیا؟ہنگامی حکمنامہ جاری