10:37 am
پیٹرول 85روپے فی لیٹر کی سطح پر واپس؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول 85روپے فی لیٹر کی سطح پر واپس؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

10:37 am

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کردی، حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے،مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں،مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آل گڈزٹرانسپورٹ
خیبرپختونخواہ نے بھی آج پہیہ جام ہڑتال کی ہے، چھوٹی بڑی گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کردی گئیں، ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 85 روپے تک تھی، مطالبہ ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی سطح پر واپس لائی جائیں، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں چالیس پر لے کر آئیں گے۔آل گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کو آج تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔اگر ہمارا مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگا ئی عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطر ناک ثابت ہورہی ہے،پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام کو خودکشیاں اور معا شی پہیہ جام کرنے کا سبب بنے گا، ٹائر مہنگے ، پٹرول، ڈیزل مہنگا، ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود موجودہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر چلانے کے قابل رہا ہے، تحریک انصاف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریاستی ادارے اوور لوڈنگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، اوور لوڈنگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں